شکست کے لئے ناقص گیندبازی ذمہ دار :بابر

مانچسٹر/پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے پوئے شکست کے لئے غیر ذمہ دارانہ بالنگ کو وجہ قرار دیا ہے ۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف 160 سے 165 تھا لیکن 195رنز بنالئے ، محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن پلان کے مطابق اچھی بولنگ نہیں کرسکے ۔محمدعامر کی انجری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک اہم بولر ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے ۔اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔ایون مورگن اور ڈیوڈ ملان نے بہترین اننگز کھیلی۔امید ہے کہ بولرز نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہوگا، خود بھی سیکھنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد اور پرامید ہوں کہ اگلے میچ میں کم بیک کیساتھ سیریز برابر کریں گے ۔محمد حفیظ کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ تجربہ کار آل راؤنڈر نے بہت زبردست اننگ کھیلی، بد قسمتی سے ہم بالنگ اچھی نہیں کر سکے ۔سیریز برابر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔حریف ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مورگن اور ملان نے اچھی اننگز کھیلی، جس وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں مثبت سوچ رہا ہوں اور تمام کھلاڑیوں پر یقین ہے کہ آئندہ میچ میں کم بیک کریں گے ۔واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا۔یو این آئی