شکست نے سلیکٹروں کو امتحان میں ڈال دیا | پاکستانی ٹیم کے دوبارہ انتخاب پر مشاورت

لاہور// ایشیاکپ فائنل میںپاکستان کیشکست نے سلیکٹرز کو بھی امتحان میں ڈال دیا۔سلیکٹرز انگلینڈ سیریز، دورہ نیوزی لینڈ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے دوبارہ انتخاب کے لیے مشاورت پر مجبور ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان، خوش دل شاہ کے ساتھ آصف علی بھی ڈینجرزون میں ہیں۔ البتہ ان فارم شان مسعود کی ٹیم میں واپسی کا روشن امکان ہے۔سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کرلیاتھا اور مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کا اعلان منگل کو کیاجانا تھا تاہم سری لنکا کے خلاف دو میچوں میں شکست نے سب پلان پر پانی پھیردیا۔ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ بیٹھ کر فائنل میچ دیکھا اور فخر زمان، خوش دل شاہ، ا?صف علی سمیت بعض دوسرے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔چیف سلیکٹر محمد وسیم سلیکٹرز کے ساتھ ابتدائی بات چیت کے بعد لاہور واپس ا?گئے ہیں۔ اب انہیں کپتان بابر اعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی واپسی کا انتظار ہے تاکہ ان کے ساتھ ٹیم میں تبدیلیوں پر مشاورت کرسکیں۔ میڈیکل پینل سے لندن میں ری ہیب میں مصروف شاہین شاہ ا?فریدی کی فٹنس پر بھی رپورٹ لی جائے گی۔