سرینگر//عوام کی جانکاری کیلئے کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے عوام کے جائز مسائل کا مقررہ مدت کے اندر ازالہ کرنے کے لئے شکایتی ازالہ میکانز م کو مستحکم بنایا ہے ۔ عوا م سے کہا گیا ہے کہ وہ صحت ، طبی تعلیم ، تعمیراتِ عامہ ، جل شکتی ( صحت عامہ، آبپاشی و فلڈکنٹرول)، ٹرانسپورٹ ، پشو و بھیڑ پالن اور حفاظتی معاملات کے محکموں سے متعلق شکایات فون نمبرات صوبہ کشمیر کے لئے 01942506499 اور جموں صوبہ کے لئے01912542363سومو ار سے جمعہ تک صبح10بجے شام 5 بجے تک درج کراسکتے ہیں۔لوگوں کو مزید جانکاری دی گئی کہ وہ اپنی شکایات بذریعہ سوشل میڈیا ویٹس ایپ نمبر +919419670631 اور ٹویٹر ہینڈ ل@AdvisorBJKGovt. کے ٹویٹر پر بھی بھیج سکتے ہیں ۔ لوگوں کو مزید کہا ہے کہ اپنی شکایات اور مسائل بذریعہ ای میل [email protected]. پر بھیج سکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ قدم عوا م کی سہولیت کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی شکایات کو الیکٹرانک میکانزم کے ذریعے بھیج سکتے ہیں جس کے لئے اُنہیں کووِڈ۔19وبا کے خطرات کو کم کرنے کے لئے دفاتر آنے کی بھی ضرورت نہیںپڑے گی۔اس کے علاوہ فود ، افراد اور دیگر لوگ بھی قبل از وقت ملاقات فون نمبرات کشمیر کے لئے 01942506466 اور جموں کے لئے 01912542014 پر بھی طے کر کے مشیربھٹناگر سے مل سکتے ہیں۔ لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے کے دوران کووِڈ۔ 19 سے متعلق تمام صحت رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔
شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے طریقہ کار مستحکم
