شکارگاہ ترال میں آگ | رہائشی مکان خاکستر

ترال//جنوبی کشمیر کے قوئل شکار گاہ ترال میںگزشتہ رات آگ کی ایک واردات میںمرحوم اسد اللہ بٹ کا رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوا ہے جس کے نتیجے میں مکان میں رہائش پذیر ایک بیوہ اپنے بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئی ۔اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے علاقے کا دورہ کرکے متاثرہ کنبے کو ابتدائی امداد فراہم کی۔ مقامی لوگوں نے سرکار سے اپیل کی کہ کنبے کو موسم سرما سے قبل ہی مکمل امداد فراہم کی جائے تاکہ سردی کے ایام میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران بھاجپا لیڈر عبدالرشیدگوجرنے  انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کنبے کو مکمل امداد فراہم کی جائے ۔