کٹھوعہ //پولیس نے ایک لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے اپنے شوہر پر اقدام قتل کا معاملہ درج کرتے ہوئے اس سلسلہ میں لیڈی ڈاکٹر کے علاوہ3افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ `19جنوری کو جتیندر سنگھ نامی شخص نے پولیس کے پاس تحریری شکایت درج کروائی کہ وہ نریش شرما کے ہمراہ جارہا تھا کہ چند نامعلوم افراد نے تیز دھار والے ہتھیاروں سے ان پر حملہ کر دیا جس میں نریش شرما شدید زخمی ہو گیا۔ حملہ آور دو موٹر سائیکل اور ایک سکوٹی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوگیندر کمار ، روہت کمار اور شمی کمار کے علاوہ لیڈی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا جو کہ زخمی شخص کی اہلیہ ہے ۔دوران تفتیش خلاصہ ہوا کہ نریش کے اپنی ڈاکٹر بیوی نشہ کے ساتھ پچھلے چند ماہ سے تعلقات کشیدہ تھے ۔ لیڈی ڈاکٹر نے جوگیندر کمار سے رابطہ کر کے اس کے قتل کی سپاری ایک لاکھ روپے میں دے دیجس کے لئے ہیپی نے اپنے کزن روہت کے ساتھ مل کر کرائے کے غنڈوں کا انتظام کیا اور 19تاریخ کو شام 7بجے 5غنڈوں کے ساتھ اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا لیکن شور مچائے جانے پر وہ فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ۔ پولیس نے 4افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ بقیہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
شوہر کے قتل کی سپاری دینے کے الزام میں لیڈی ڈاکٹر گرفتار
