شوپیا ن میں سول سروس کوچنگ کا افتتاح

شوپیان//ضلع انتظامیہ شوپیان کی طرف سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج شوپیان میں سول سروس کوچنگ پہل ہدف کے افتتاح کے سلسلے میںایک تقریب کا انعقا د کیا گیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر چودھری محمد یاسین مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔جبکہ تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج اورفیکلتی ممبران کے علاوہ سول سروس کے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے مفت کوچنگ کے لئے منتخب امیدواروں پر لگن اور تندہی سے کام کرنے اورامتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنا مستقبل روشن کرنے پر زوردیا۔انہوںنے ٹیچنگ فیکلتی سے تلقین کی کہ وہ سول سروس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو امتحانی مواد فراہم کریں۔انہوںنے امیدواروں کو ہدف کے حصول کے لئے بھرپور کوششیں کرنے پر زوردیا۔