شوپیاں واقعہ ہند نواز جماعتوں کیلئے چشم کشاء

سرینگر// لبریشن فرنٹ (ح) کے چیئرمین جاوید احمد میراور اسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کل ایس ایم ایچ ایس اسپتال جاکر شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں زخمی ہوئے دسویں اور بارویں جماعت کی دو سگی بہنوں عاشیہ حمید، شاکرہ حمید اورشوبی متو اور دوسرے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے نقاش اور میر نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت جنگ بندی کا اعلان کرکے امن کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں دوسری طرف شوپیاں میں افطار کے وقت بھارتی وردی پوشوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر بچوں ، عورتوں اور نوجوانوں کو بری طرح سے زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا اس واقعے سے تمام ہند نواز جماعتوں کی آنکھیں کھلنی چاہئے جو جنگ بندی کے نعرے پر سیاست کرکے بھارتی حکومت اور ان کے وردی پوشوں پر پردہ پوشی کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔