شوپیاں میں مسلح تصادم کا آغاز

 
شوپیاں// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ندیگام علاقے میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان تصادم کا آغاز ہوا۔
 
اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے نادیگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
 
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
 
ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔