شوپیان//شوپیان میں جنگجوئوں اور فورسز میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔ شوپیان قصبے کے مضافات میں پولیس لائنز کے متسل رمبی آرہ کے کنارے پر واقع دگام بدرہامہ نامی بستیمیں 23پیرا اور 44آر آر کیساتھ پولیس نے محاصرہ کرنے کی کوشش کی لیکن شام کے ساڑھے 6بجے یہاں جنگجوئوں کیساتھ فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بعد میں علاقے کا محاصرہ سخت کر کے ناکہ بندی کی گئی، روشنی کا انتظام کیا گیا اور آپریشن کو جمعرات کی صبح تک ملتوی کیا گیا۔ابتدای طور پر یہاں سے اطلاعات آرہی تھیں کہ ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی ہے، تاہم بعد میں کہا گیا کہ جنگجو فرار ہوئے۔رات دیر گئے تک مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔