شوپیاں میں جسمانی طور خصوصی افراد کا ٹورنامنٹ

شوپیاں// ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس نے بٹہ پورہ سٹیڈیم میںجسمانی طور خصوصی افراد کیلئے ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقعاد کیا۔ شوپیاں کے مختلف زونوں سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور خصوصی کھلاڑیوں کی 4ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ فائنل میچ شائن سٹار نے 28رنوں سے جیت لیا اور سیار احمد نے 39رن سکور کرنے کے علاوہ 2وکٹیں لیں اور اسے مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے لوگوںکی کافی تعداد موجود تھی جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ شوپیاںکے افسران بھی موجود تھے۔