شوپیاں میں تلاشی آپریشن جاری، جنگجو ممکنہ طور پر فرار

File Photo

شوپیاں//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے شرمل علاقے میں ہفتہ کی شام کو ہونے والے فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے بعد جنگجو مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے۔

نیوز ایجنسی جی این ایس نے ایک ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

علاقے میں سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔

افسر نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عسکریت پسند فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شام پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد شیرمل میں محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ جس دوران وہاں چھپے جنگجووں نے اُن پر فائرنگ کر دی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔