شوپیاں تصادم میں1جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری

 
شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ندیگام علاقے میں بدھ کو جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے، تاہم مارے گئے جنگجو کی شناخت کا ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔
 
اس سے قبل پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ندیگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
 
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔