شوپیان کے 3نوجوان،راجوری میں گرفتار

راجوری // راجوری پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلاع سے تعلق رکھنے والے 3نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان لائن آف کنٹرول کے نزدیک مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے۔ امام صاحب شوپیان سے تعلق رکھنے والے تینوں نوجوانوں کو پیر کی رات مقامی لوگوں کی اطلاع پر بریری گائوں نوشہرہ میں پکڑ لیا گیا۔نوشہرہ پولیس نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر نوجوانوں کو حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔تاہم انکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔