شوپیان کے جنگجو کی لاش صورہ سے بر آمد

شوپیان// شوپیان کے ایک سرگرم جنگجو کی لاش شام دیر گئے آنچار صورہ سے بر آمد کی گئی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 23سالہ عامر ملک عرف زید بھائی ولد عبدالغفار ملک ساکن حیدر گنڈ شوپیان البدر سے وابستہ تھا اور وہ 31اکتوبر 2020سے لاپتہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی فائرنگ کا واقعہ رونما نہیں ہوا اور مذکورہ سرگرم جنگجو کی لاش پر اسرار حالت میں پائی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش کیساتھ کوئی اسلحہ بھی نہیں پایا گیا۔