شوپیان پولیس اسٹیشن پر فائرنگ

 شوپیان //جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جمعرات کی شب قریب 12بجے مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائیں۔فائرنگ کا یہ سلسلہ کچھ منٹ تک جاری رہا۔تاہم کوی نقصان نہیں ہوا۔گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ دہل گیا اور لوگ سہم کر رہ گئے۔واقعہ کے بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کو تلاش کیا۔