شوپیان//شہری ہلاکتوں کے خلاف ضلع شوپیان میں سنیچر کو مسلسل دسویں روز بھی ہڑتال رہی۔ سڑکوں پر ٹریفک صبح کے وقت قصبہ میں کچھ دکانیں کھل گئی تاہم بعد میں دکانداروں نے دوبارہ اپنی دکانیں بند کیں۔ضلع پلوامہ اور شوپیان میں دس روز کے بعد موبائیل انٹرنیٹ سروسز بحال کی گئی۔تفصیلات کے مطابقجنوبی ضلع شوپیان میں شہری ہلاکتوں کے خلاف ہفتے کومسلسل11ویں روز بھی تعزیتی ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی جس دوران لائوڈ اسپیکروں پر نعرے بازی کی گئی اور گاڑیوں پر پتھرائو کے کچھ ایک واقعات بھی پیش آئے۔ادھر پلوامہ میںمسلسل تین دن اور25جنوری سے مجموعی طور نو روزہ ہڑتال کے بعد کاروباری سرگرمیاںبحال ہوگئیں جبکہ جنوبی کشمیر کے اِن دونوں اضلاع میں10روز تک معطل رہنے کے بعد کم رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات بھی بحال کردی گئیں ۔(مشمولات کے ایم این)
شوپیان میں11ویں روز بھی ہڑتال
