شوپیان میں 42غیر حاضر ملازمین معطل

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنرشوپیان ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر اے ڈی سی شوپیان کی قیادت میں افسران کی ایک ٹیم نے منگل کو کئی سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جس دوران 42ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے ملازمین کی غیر حاضری کا سنجید ہ نوٹس لیا اور ان کی فوری معطلی کے احکامات صادر کئے۔انہوںنے کہا کہ دفاتر میں ملازمین کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ادھر سرکار نے پی ایچ ای ڈویثرن بڈگام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور اسٹیبلشمنٹ کلرک کو2009 سے پہلے کام پر لگائے گئے کیجول اور سیزنل لیبررز کی ضوابط کے خلاف آن لائین رجسٹریشن کرنے پر ان کی معطلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔محکمہ کے سیکریٹری کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق معاملہ کی تحقیقات تک مذکورہ ملازمین کی معطلی برقرار رہے گی اور انہیں چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔