شوپیان میں 250کنال اراضی پربھنگ تباہ

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے بھنگ کی کاشت کے خلاف ایک غیر معمولی مہم کا آغاز کیا ۔اس مہم کے دوران میلہ ہُرا (وندونہ) زینہ پورہ میں 250کنال اراضی پر کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کردیا۔تحصیلدار زینہ پورہ نے بھنگ کی کاشت کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔تریاتی کمشنر نے کہاکہ نشیلی فصلوں کی کاشت سے پوری سوسائٹی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بھنگ کی کاشت پر روک لگانے کے لئے ضلع انتظامی کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ اس غیر قانونی کاشت میں ملوث افراد کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔