شوپیان //پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر شوپیاں میں دو سرگرم ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔پولیس نے بتایا کہ 44آر آر اور 14بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سرگرم جنگجو کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر رمبی آرا کے ڈوم ونی کے نزدیک محاصرہ کیا گیا ۔ جب مشترکہ پارٹیاں مشتبہ مقام پر پہنچیں تو دونوں ملزمان نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، دونوں کو مشترکہ تلاشی پارٹیوں نے تدبیر سے گرفتار کر لیا۔انکی شناخت شاہد احمد گنائی ولد گلزار احمد ساکن ڈوم ونی کیگام اور کفایت ایوب علی ولد محمد ایوب علی ساکن پنجورہ شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔ان کے قبضے سے 1 چائنیز پستول، 1 پستول میگزین، 2 چائنیز ہینڈ گرینیڈ، 8 پستول رانڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ ان کے قبضے سے 2.9 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 294/2021 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
شوپیان میں 2جنگجو گرفتار | اسلحہ و گولہ بارود ضبط
