شوپیان میں پولیس سٹیشن پر گرینیڈ حملہ

  شوپیاں //شوپیان پولیس تھانے پر سنیچر کی شام گرینیڈ پھینکا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ جنگجوئوں نے پولیس اسٹیشن شوپیان پر شام قریب 6بجکر 15 منٹ پر ہتھ گولہ پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پولیس اسٹیشن کی دیوار کے ساتھ پھٹ گیا ،تاہم اس میں کسی طرحکا کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس حملہ کے بعد آس پاس کے علاقوں میں فوج و فورسز نے مشترکہ طور پر  تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔