شوپیان میں فوج نے انسانی اقدار کو پامال کیا

سرینگر// تحریک کشمیر کے صدر محمد موسیٰ نے شوپیان واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے افطار کے موقعہ پر گولیاں چلاکرنہ صرف مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا بلکہ انسانی اقدار کو بھی پامال کیا ۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے شوپیان میں فورسز کی عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی مذمت کی۔انہوں نے واقعہ کو فورسز کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا۔ پیپلز لیگ کے وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بھارتی فوج معصوم لوگوں پر بندوق کے دہانے کھول کر ان کے سینے چھلنی کررہی ہے اور دوسری جانب افطار پارٹیاں منظم کرنے کی کوشش کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔