شوپیان میں فوجی کیمپ میں آگ نمودار، دو افسران زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سوموار کو آگ کی ایک واردات میں دو فوجی افسران زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ آگ کاٹھو ہالن نامی گائوں میں قائم ایک فوجی کیمپ میں نمودار ہوگئی جہاں فوج کا میجر اے کے پانڈے اور میجر انیل کنڈپال جھلس کر زخمی ہوگئے۔ یہ دونوں افسران فوج کی 44آر آر یونٹ سے وابستہ ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ زخمی افسران کو سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے تاہم اس پر بہت جلد قابو پالیا گیا۔