شوپیان میں سی آر پی ایف کاٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

شاہد ٹاک
 شوپیان// شوپیان ضلع میں 14 بٹالین CRPF نے 07 مئی سے 9 مئی 2022 تک ” مختار احمد ڈوئی T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2022″ کا انعقاد کیا ۔ ٹورنامنٹ کا مقصد شوپیاں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی تندرستی کے ذریعہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اسٹیج فراہم کرنا تھا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز کل بٹہ پورہ میں ایک میچ کے ساتھ کیا گیا جبکہ میچ کے آخر میں سی آر پی ایف 14 بٹالین کمانڈنٹ آفسر شوپیاں وشال کنڈوال نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ سی آر پی ایف، فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے بہادر افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جنہوں نے لوگوں اور قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہماری فورس اور ملک کا نام روشن کیا۔ بعد میں سی آر پی ایف 14 بٹالین کمانڈنٹ آفسر وشال کنڈوال نے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔