شوپیان میں جنگجو اور 3نوجوان جاں بحق

 شوپیان // قصبہ شوپیان کے ایک مضافاتی پہنو نامی گائوں میں اتوار کی شام  فوج کی طرف سے اچانک چیکنگ کے دوران ایک کار میں سوار جنگجو اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران مذکورہ جنگجو مارا گیا جبکہ  کار پر کی گئی فائرنگ میں 3شہری بھی مارے گئے۔مشترکہ مزاحمتی قیادت نے شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آج یعنی سوموار05 مارچ کو ہڑتال کی کال دی ہے۔علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ بنے ہوئے ہیں، اِدھر کشمیر یونیورسٹی میں بھی شبانہ احتجاج جاری ہے۔