شوپیان// شوپیان ضلع میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے جسمانی طور خاص افراد کیلئے منائے جانے والے ہفتہ کے دوسرے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ کے ملازمین اور آنگن واڑی ورکروں کے علاوہ جسمانی طور پر خاص بچوں نے شرکت کی جس میں جسمانی طور خاص افراد کے حقوق سے جڑے مختلف پہلوئوں اور اس طبقے کی بہبودی کیلئے عملائی جا رہی سکیموں کو اجاگر کیا گیا۔تقریب میں اے ڈی سی شوپیان مشتاق احمد سمنانی مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر شوپیان رضوان احمد، تحصیل سوشل ویلفیئر افسر شوپیان فرہانہ ٹاک، سیکریٹری میونسپل کونسل شوپیان اسداللہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں جسمانی طور پرخاص افراد بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انکے حقوق کو اجاگر کیا گیا اور سرکار کی طرف سے ان افراد کیلئے دی جانے والی اسکیموں سے بھی اجاگر کیا گیا۔