شوپیان میں جسمانی طور خاص افراد کا کرکٹ میچ

شوپیان//بٹہ پورہ اسپورٹس اسٹیڈیم شوپیان میں کل محکمہ سوشل ویلفیئر شوپیان کی طرف سے جسمانی طور پرخاص افراد کے لیے ایک میچ کا انعقاد کیا گیا۔میچ کا افتتاح سوشل ویلفیئر آفیسر شوپیان رضوان اصغر، تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسرفرہانہ ٹاک کی موجودگی میں ہوا۔ یہ میچ دو ٹیموں اپیل ٹاون اور چنار لیف کے بیچ کھلا گیا۔اپیل ٹان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے10اوروں میں 122 رنز بنائے جبکہ چنار لیف کی ٹیم 73 رنز بنا کر ہی آٹ ہوگئی اور اپیل ٹان ٹیم نے جیت کا سہرا اپنے سر کرلیا۔محکمہ کی طرف سے کھلاڑیوں کو اعزاز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔