شوپیان میں برف ہٹانے کا سلسلہ جاری

شوپیان// ضلع انتظامیہ شوپیان نے سڑکوں اور گلیوں سے برف ہٹانے کے لئے ٹپرکام پر لگائے ۔سڑکوں سے برف کے ٹیلے رکاوٹیں پیدا کرنے کے علاوہ پیدل چلنے والوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ مقامی افراد نے ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے تاکہ ضلع میں ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔