شوپیان میں اے ٹی ایم گارڈ سے چھینی گئی رائفل بر آمد،دو گرفتار: پولیس

سرینگر/پولیس نے منگل کو کہا کہ اُنہوں نے اُس12بور رائفل کو بر آمد کرلیا ہے جو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں کندلن نامی گائوں سے ایک اے ٹی ایم گارڈ سے چھینا گیا تھا۔

ایک پولیس بیان کے مطابق شوپیان ضلع میں ہتھیار چھیننے کا یہ کیس حل کرلیا گیا ہے اور اس کیس کے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 اے ٹی ایم گارڈ سے رواں ماہ کی6تاریخ کو کندلن نامی گائوں میں12بوررائفل چھین لی گی تھی۔

پولیس نے کہا کہ تحقیقات کے دوران دو افراد کے ملوث ہونے کی بات سامنے آگئی جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔