سرینگر/ نامعلوم اسلحہ برداروں نے ضلع شوپیان کے ربن نامی گائوں میں ایک شخص کا اغوا کرنے کے بعد اسے ہلاک کردیا۔پولیس نے گذشتہ رات ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص کو جنگجوئوں نے اغوا کرکے ہلاک کیا۔
پولیس کے مطابق ریاض احمد ، زاہد احمد اور بشارت ساکنان ربن شوپیان کو گذشتہ روز اغوا کیا گیا۔ چنانچہ دو افراد کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تاہم بشارت نامی نوجوان کی گولیوں سے چھلنی نعش نکلورہ پلوامہ سے برآمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بشارت ایک سابق سپیشل پولیس آفیسر ( ایس پی او)تھا
پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔