بانہال// رمضان المبارک کے مبارک مہینے کے شروع ہونے سے پہلے زوال کے آخری جمعہ پر قصبہ بانہال میں معمولی سے زیادہ گہما گہمی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مساجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ لوگوں نے آج پکائی جانے والی پہلی سحری اور رمضان المبارک کیلئے جم کر سودا سلف کی خریداری کی۔جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد بانہال ، عیدگاہ مسجد بانہال ، ناگبل ، گنڈ ، رلو اور جامع مسجد فیض الاسلام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں کا رش تھا جو معمول ت زیادہ تھا۔