سرنکوٹ// نیشنل کانفرنس ورکروں کاایک اجلاس شیندرہ اپر کلساں کے مقام پرمنعقدہواجس کی صدارت نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈرمشتاق احمد بخاری نے کی۔ اس دوران مقررین نے منریگا اسکیم کے تخت کروائے گئے کاموں کی اجرت کی واگذاری اورعلاقہ میں بجلی نظام بہتربنانے کامطالبہ کیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ بجلی کے کھمبے نہ ہونے سے تاریں لکڑی کے کھمبوں پر لٹکانے پر اپر کلساں کے لوگ مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کلائی سے لے کر اپرمحلہ کلساں تک سڑک آر اینڈ بی اور پی ڈبلیو ڈی کے تحت تعمیرکی گئی جو کل اکیس کلو میٹر ہے اور سیاست کی شکارہوکررہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک پر جلد کام شروع کیاجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیںاورمتعلقہ حکام غفلت کی نیندمیں مبتلاہیں۔ مقررین نے کہا کہ جب تک نیشنل کانفرنس ریاست اورسرنکوٹ اسمبلی حلقہ میں برسراقتدارنہیں آئے گی تب تک حالات بدلنے کے آثارنظرنہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پرمشتاق بخاری کوکامیاب بنانااشدضروری ہے۔ اس موقع پر مشتاق احمد بخاری نے کشمیرمیں شہری ہلاکتوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے مرکزی حکومت پرخاموش تماشائی بنے رہنے کاالزام عائد کیا۔انہوں نے لوگوں کے مسائل سننے اورکہاکہ جو پروجیکٹ میرے دور میں سرنکوٹ میں آئے وہ وہیں تک رہے اس کے بعد کسی لیڈر نے انہیں پورانہیں کروایا۔انہوں نے کہاکہ سرنکوٹ کے لوگوں کی پسماندگی دورکی جانی اچاہیئے۔انہوں نے لوگوں کویقین دلایاکہ آپ کے مسائل اورسرنکوٹ کوخوشحال بنانے کےلئے ہرممکن کوشش کروں گا۔انہوں نے لوگوں کواین سی کومضبوط کرنے پرزوردیا۔
شندرہ اپر کلساں میں نیشنل کانفرنس ورکروں کا اجلاس
