شمشیرہکلہ پونچھی ’کرگل گوروایوارڈ‘سے سرفراز

جموں//پونے کی ایک قومی غیرسرکاری تنظیم سرحد کے زیراہتمام کرگل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راجندرا نمبورکرکے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اورگوجرلیڈرشمشیرہکلہ پونچھی کو’کرگل گوروایوارڈ‘سے نوازاگیا۔یہ اعزاز برگیڈکمانڈر121 انفینٹری برگیڈکرگل ،ایم ایل اے کرگل اصغرعلی کربلائی، احمدعلی کاچواوربالی وڈسٹارورشااسگائونکر ۔چیف آرگنائزر ’سرحد‘سنجیوشاہ ، سہیوگ کارکن محمد ہمزہ کے ہاتھوں عطاکیاگیا۔اس دوران سرحدنامی تنظیم نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راجندرا نمبورجنھوں نے 1999 کی کرگل جنگ کے دوران نمایاں رول اداکیاتھا کے علاوہ پونچھ کے نامورگوجرلیڈرشمشیرہکلہ ساکن بانڈی چیچیاں تحصیل حویلی ضلع پونچھ کوسماج میں آپسی بھائی چارے کوعام کرنے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کومضبوط کرنے کیلئے دیاگیا۔تقریب کے دوران مقررین نے شمشیرہکلہ پونچھی کی سماج کی ترقی اوربھائی چارے اورقومی جذبے کوفروغ دینے کے سلسلے میں خدمات کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ ایسی شخصیات کی سوچ کے سبب ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوتاہے۔تقریب کے دوران راجیش رینہ اوروشال چورڈیاسماجی کارکن کی خدمات کابھی اعتراف کیاگیا۔