مظفر آباد//حزب سربراہ اورمتحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے شمس الحق کو برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ ترجمان سلیم ہاشمی کی طرف سے بھیجے گئے بیان کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہاکہ ’’شمس الحق نے 25سال قبل تحریکِ آزادی ٔ کشمیر اور اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جان نچھاور کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ یہ جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک نہ جموں و کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، جدوجہد آج بھی پوری قوت سے جاری ہے اور شمس الحق کے دعوے کو سچ ثابت کر رہی ہے‘‘۔ صلاح الدین نے کہا کہ وہ قائدبھی تھے اور کارکن بھی، طالبعلم بھی تھے اور عالم بھی، ان کی قربانی نے تحریک آزادی کو ایک مکمل جواز فراہم کیا اور اُن کے نقش قدم پر چل کر جدوجہد آزادی حصول منزل تک جاری رہے گی۔ تقریب سے حزب نائب امراء سیف اللہ خالد، تاج علی شاہ اور شمشیر خان نے خطاب کیا ۔اس دوران نیشنل فرنٹ، انجمن شرعی شیعیاں صدر آغا حسن، محاذ آزادی صدر محمد اقبال میر نے شمس الحق کو برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ موصوف ایک عظیم اسلامی سکالر تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی جد و جہد آزادی کی راہ میں صرف کرکے آخر کار راہ عزیمت میں ہی اپنی نچھاور کی۔