شمالی کوریا کا 2ماہ میں نواں میزائل تجربہ

پیانگ یانگ// شمالی کوریا نے رواں برس میزائل تجربات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور صرف 2 ماہ میں اب تک 9 میزائل تجربات کرچکا ہے۔ شمالی کوریا نے صدارتی انتخابات سے محض چار دن قبل سنیچر کو مشرقی سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا۔اس حوالے سے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ میزائل لانچ کا پتہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاقے سنان کے آس پاس سے ملا اور میزائل نے 560 کلومیٹر کی بلندی پر 270 کلومیٹر کے قریب پرواز کی۔جوائنٹ اسٹاف نے بتایا کہ "فی الحال ہماری فوج (شمالی کوریا) کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے جو کہ ایک اضافی لانچ کے امکان کے بارے میں ہے "۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے نویں بار لانچ کیا ہے ۔ مبصرین نے بتایا کہ جب دنیا یوکرین میں جاری مسلح تنازعے کو دیکھ رہی ہے شمالی کوریا اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کرنے کے اشارے دکھا رہا ہے ۔