یو این آئی
سیول//شمالی کوریا نے کہا کہ مراقب سیارہ کو مدار میں نصب کرنے کے واسطے چولیما-1 سٹیلائٹ راکٹ کو مدار میں بھیجنے کی کوشش بدھ کے روز راکٹ انجن کے دوسرے مرحلے میں ناکامی کی وجہ سے پوری نہیں ہوئی۔ کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6:27 بجے (منگل کے روز 21:27 GMT) مالیگیونگ-1 فوجی مراقب سٹیلائٹ کے ساتھ راکٹ لانچ کیا۔ لیکن اس میں مسئلہ اس وقت پیش آیا جب راکٹ انجن کا دوسرا مرحلہ چالو ہونے میں ناکام ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں انجن کی علیحدگی کے بعد، دوسرے مرحلے کا انجن نہیں جلا، جس کی وجہ سے راکٹ کی قوت ختم ہوگئی اور وہ زرد سمندر میں جا گرا۔
میڈیا کی رپورٹ کہا گیا کہ شمالی کوریا کی خلائی ایجنسی خصوصی طور پر سٹیلائٹ وہیکل راکٹ میں موجود مسائل کی تحقیقات اور درستگی کے لیے فوری سائنسی اور تکنیکی اقدامات کرے گی اور مختلف تجربات کے بعد جلد از جلد اگلا سٹیلائٹ لانچ کرے گی۔KCNA کی خبر کے مطابق، شمالی کوریا کی خلائی ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ چولیما-1 راکٹ میں لگائے گئے نئے انجن سسٹم کے اعتماد اور استحکام کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سائنسدان، انجینئرز اور ماہرین اس واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔