شمالی کوریا کا رواں برس کا 14 واں میزائل تجربہ

 پیانگ یانگ// شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر اپنے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل تجربہ کیا جس پر جنوبی کوریا اور جاپان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شمالی کوریا نے اپنے جوہری قوتوں کو تیز رفتاری سے اپ ڈیٹ کرنے کی مہم کے تحت بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے، یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف داغا گیا۔شمالی کوریا کے سخت حریف اور پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے الزام عائد کیا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔  میزائل نے تقریباً 470 کلومیٹر سفر طے کیا جب کہ فضا میں اس کی بلندی کی حد 780 کلومیٹر تھی۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف جسٹس نے مزید بتایا کہ یہ میزائل تجربہ بھی شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاقے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کی گئی۔