سیول //جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز متعدد راکٹ لانچر فائر کیے گئے، خطے میں اشتعال بڑھانے کے لیے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کی یہ تازہ ترین اشتعال انگیزی ہے۔ پیونگ یانگ کی جانب سے رواں سال ممنوع ہتھیاروں کا ایک سلسلہ شروع کرتے ہوئے ان کا تجربہ کیا گیا اس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک ’ریکنیسنس سیٹلائٹ‘ کے اجزا ہیں۔تاہم سیول اور واشنگٹن نے اسے نیا آئی سی بی ایم (انٹر کانٹیننٹل بیلسٹک میزائل) سسٹم قرار دیا۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا کہ ’صبح یہاں شمالی کوریا کی جانب سے متعدد مشتبہ راکٹ لانچر فائر کیے گئے‘۔تفصیلات بتائے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری افواج نے دفاعی تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے اس سے متعلق پیش رفت پر نظر رکھی ہوئی ہے‘۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’یونہاپ‘ نے ایک نامعلوم عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ پیانگ یانگ کے غیر متعین مقام سے صبح 7 بج کر 20 منٹ سے ایک گھنٹے کے دوران مغربی پانیوں میں 4 شاٹس فائر کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ راکٹ لانچر فائر کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
شمالی کوریا نے متعدد راکٹ لانچرز فائرکئے
