واشگٹن//سخت پابندی لگنے کے بعد بھی شمالی کوریا نے پھر سے ایک راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے ۔ یہ اطلاع امریکی حکام نے دی ہے ۔ایک امریکی اہلکار نے آج رائٹر کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ یہ تجربہ شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ( آئی سی بی ایم) تیار کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے ۔شمالی کوریا اب تک پانچ جوہری بم اور بہت سے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے ۔
شمالی کوریا نے راکٹ انجن کا تجربہ کیا
