شمالی کوریاسے فرارہونے والے رہنماؤں کی ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے شمالی کوریاسے فرارہونے والے لیڈروں سے کل ملاقات کی ۔ واشنگٹن پوسٹ کی آج کی خبر کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں رہ رہے شمالی کوریا کے چھ رہنماؤں اور امریکہ میں رہ رہے دولیڈروں سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران مسٹر ٹرمپ کے ساتھ صدر کے دفترکے اہلکاروں کی ٹیم بھی موجود تھی ۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف سختی سے کارروائی نہ کرنے پر امریکہ کی سابقہ حکومت کی نکتہ چینی کی ۔انھوں نے حالانکہ یہ واضح نہیں کیا کہ وہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی پروگرام کے بارے میں کہہ رہے تھے یا وہاں ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تبصرہ کررہے تھے ۔ امریکہ اور جنوبی کوریا 9فروری سے پیانگ پانگ میں شروع ہورہے اولمپک کھیلوں کے دوہفتہ بعد جزیرہ نما میں فوجی مشق کرنے پر راضی ہوگئے ہیں ۔ یواین آئی