شمالی کمان کے سربراہ کا دورہ ٔوادی

سری نگر//  شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے وادی کادورہ کرکے شمالی اور وسطی کشمیر میں اعلی سیکورٹی حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگوں میں تازہ صورت حال کا جائزہ لیا جس دوران جی او سی نے مختلف عہدوں پر فائرفوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اتوار کو کشمیر وادی کادورہ کر تے ہوئے شمالی اور وسطی کشمیرکے مختلف علاقوں میں تعینات فوجی تنصیبات کا دورہ کر کے سیکورٹی کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔شمالی کمان کے سربراہ نے  اس دوران شمالی کشمیر کی سرحدوں کا بھی معائینہ کرتے ہوئے یہاں دراندازی جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے اٹھائے جارہے اقدامات کی جانکاری بھی حاصل کی۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی افسران سے جانکاری حاصل کی۔ اس دوران جی او سی نے مختلف عہدوں پر فائرفوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے مختلف معاملات پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔فوجی ذرائع نے بتایاشمالی کمان کے سربراہ نے وادی اور سرحدوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کے رول کی سراہنا کی ۔ادھر دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر دراندازی کے بڑھتے واقعات اور ریاست میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات سے قبل فوجی افسر کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔یاد رہے ریاست جموںوکشمیر میں اکتوبر سے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جس دوران سیول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس اور فوجی بھی متحرک ہوچکی ہے۔