شمالی کمان کے سربراہ کادورہ وادی،کنٹرول لائن کی صورتحال کا جائزہ

 سرینگر //شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی انبو نے وادی کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران جنرل انبو کو موسم سرما کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا گیااور موسم کی طرف سے پیش کردہ چلینجوں کو پورا کرنے کے لئے جانکاری دی گئی۔ آرمی کمانڈر نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کو 2018کی مبارک دی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح گذشتہ سال دہشت گردی کو ناکام بنایا گیا اسی طرح ایل او سی پر دراندازی کے چلینجوں کو نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔