شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ اور کشتواڑ کا دورہ | انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا،تیزی لانے کی ہدایت دی

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے منگل کو جموں و کشمیر کے چناب وادی خطہ میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا۔ فوج کی شمالی کمان نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ لیفٹیننٹ جنرل کمار نے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں انسداد بغاوت ڈیلٹا فورس کے آگے والے مقامات کا دورہ کیا اور تمام رینکوں کوجاری آپریشن کی تیز ی رفتار برقرار رکھنے اور آنے والے واقعات کے لئے سیکورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی تاکید کی ۔آرمی کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل کمار علاقے میں اضافی فورسز کی تعیناتی کے اختیارات کا جائزہ لیا اور جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا۔جبکہ جموں خطہ کے ڈوڈہ ضلع کے اونچی علاقوں میں 12 جون سے اب تک مختلف مقامات پر نصف درجن سے زیادہ تصادم دیکھنے میں آئے ہیں جن میں ایک کیپٹن اور 3 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت چار فوجی ہلاک اور کچھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں، دہشت گردوں اور سیکورٹی کے درمیان ایک مختصر گولی باری ہوئی۔فورسز نے 11اگست کو کشتواڑ ضلع کے نوناٹا اور ناگسینی پیاس میں تلاشی کارروائیوں کے دوران کارروائی کی۔سیکورٹی فورسز دونوں اضلاع کے بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم میں مصروف ہیں تاکہ ان دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سرحد پار سے دراندازی کر کے گھنے جنگلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاکہ پرامن علاقے میں دہشت گردی کو بحال کیا جا سکے۔