شمالی کمان سربراہ کا پیر پنچال میں آپریشنل تیاریوں کا معائینہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ | راشٹریہ رائفلز فارمیشنز، رومیو فورس ہیڈکوارٹر کابھی دورہ کیا

عظمیٰ نیوزسروس

راجوری // فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے پیر پنجال علاقے میں اپنے دورے کے دوسرے دن آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں میں سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔آرمی کمانڈر نے پالما میں رومیو فورس ہیڈکوارٹر کے علاوہ راشٹریہ رائفلز کی فارمیشنز کا دورہ کیا۔یہ ان کے دورے کا دوسرا دن تھا اور منگل کو انہوں نے راجوری اور پونچھ میں لائن آف کنٹرول فارمیشنز کا دورہ کیا اور ایل او سی پر علاقے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔بدھ کے روز، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار، آرمی کمانڈر ناردرن کمان نے وائٹ نائٹ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا کے ساتھ ایل او سی پر کچھ سرحدی علاقوں کے علاوہ اندرون میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔آرمی کمانڈر نے راشٹریہ رائفلز کی فارمیشنز کا دورہ کیا جو کاؤنٹر انسرجنسی فورس (سی آئی ایف) – رومیو کے کنٹرول میں آتی ہے۔انہوں نے راشٹریہ رائفلز کی ان فارمیشنوں کا دورہ کیا جو خطے میں اندرونی آپریشنل پہلوؤں کا خیال رکھتی ہیں اور خطے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے پیش نظر تذویراتی لحاظ سے اہم ہو گئی ہیں۔حال ہی میں آرمی کمانڈر ناردرن کمانڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کا پیر پنجال علاقے کا یہ پہلا دورہ تھا۔بدھ کے رو زایم وی سچندرا کمار نے علاقے میں آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آگے کے علاقوں اور اندرونی علاقوں میں فارمیشنوں کا دورہ کیا۔آرمی کمانڈر نے راجوری میں پالما میں کاؤنٹر انسرجنسی فورس (رومیو) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور انہیں موجودہ اندرونی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔