شمالی کشمیر کے گریز میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود بر آمد

سری نگر// سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے گریز میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک تلاشی آپریشن کے دوران ایک نالے سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریز کے تاربل گاو¿ں میں ایل او سی کے قریب گوند نالے سے فوج اور پولیس نے بدھ کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں تین اے کے 47 رائفلیں، ان کے 12 میگزین، دو پستول، چار پستول میگزین، 350 گولیاں، 200 پستول گولیاں، 18 گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی شامل ہے۔