سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ شب شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اُس وقت ایک مختصر معرکہ آرائی ہوئی جب فوج اور بارڈر سیکورٹی فورسز نے مشکوک نقل حرکت دیکھی۔
حکام کے مطابق مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہی مشترکہ فورسز نے گولیاں چلائیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) آر متھو کرشنن نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ گذشتہ شب مژھل سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فورسز نے گولی چلائی جس کے رد عمل میں بھی گولیاں چلیں۔
انہوں نے کہا کہ تاہم بھاری برفباری کے باعث تلاشی آپریشن ہاتھ میں نہیں لیا گیا۔