شمالی کشمیر کے حاجن میں لشکر جنگجو گرفتار

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے بدھ کو شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ ضلع کے حاجن میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق 13آر آر سے وابستہ فوج اور پولیس اہلکاروں نے لشکر سے وابستہ جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی۔
گرفتار جنگجو کی شناخت جہانگر عرف عاقب ساکن کرالہ گنڈ ہندوارہ کے طور ہوئی ہے۔