سرینگر//گورنمنٹ میڈیکل کالیج باہمولہ میں تعینات ایک جونیئر ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوا ہے۔یہ کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا کورونا کیس ہے جس میں طبی عملے سے وابستہ شخص مہلک مرض میں مبتلاءہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا انفکشن میں مبتلاءہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ داکٹر کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کی نشاندہی کے بعد انہیں قرنطین کیا جارہا ہے۔