شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

سرینگر/جمعہ کی صبح شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک 20سالہ نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا ۔

مذکورہ نوجوان کی شناخت مبشر احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار کے طور کی گئی ہے۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی لاش اولڈ ٹائون بارہمولہ کے غنی حمام علاقے میں پائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کی ہے اور اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس سٹیشن میں ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے۔