سرینگر/فورسز نے جمعہ کی صبح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے رفیع آباد میں خوشی پورہ نامی گائوں کو محاصرہ میں لیا اور تلاشیاں شروع کیں۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا ۔
گائوں میں گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔