شمالی کشمیر کے اُوڑی میں ایل او سی پر کراس فائرنگ، فوجی پورٹر ہلاک

سرینگر//شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بدھ کو کنٹرول لائن پر ہند پاک افواج کے مابین کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی پورٹر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 26سالہ آرمی پورٹر الطاف حسین ساکن گوہالن ،لچھی پورہ میںپاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
الطاف حسین فوج کی11مہار یونٹ کے ساتھ کام کرتا تھا اور وہ لچھی پورہ میںٹیکا راجپوت پوسٹ میں تعینات تھا۔